Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی پاپوش نگر قبرستان سے انسانی اعضا ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

گذشتہ روزقبرستان سے انسانی دھڑ،بازو ملے تھے، پولیس
شائع 09 فروری 2023 11:37am
کسی تیزدھارآلے سے مقتول کے جسم کے اعضاء کاٹے گئے ہیں - تصویر/ گوگل
کسی تیزدھارآلے سے مقتول کے جسم کے اعضاء کاٹے گئے ہیں - تصویر/ گوگل

کراچی میں پاپوش نگر قبرستان سے انسانی اعضا ملنے کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ سرکار کی مُدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ گذشتہ روزقبرستان سے انسانی دھڑ، بازو ملے تھے جس سے فوری طورپر مقتول کی شناخت نہ ہوسکی۔

پولیس ٓمزید بتایا کہ ورثا کی تلاش جاری ہے اور لاش سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

karachi

Sindh Police