Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

مری کی عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے پولیس کی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
اپ ڈیٹ 09 فروری 2023 02:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

مری کی مقامی عدالت نے پولیس کی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو مری کے دائر مقدمے میں آج سول کورٹ مری میں پولیس کی حراست میں مجسٹریٹ و سول جج ذیشان احمد کے روبرو پیش کیا گیا۔

مری پولیس نے شیخ رشید کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے بحث کرتے ہوئے عدالت سے بے بُنیاد مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی۔

مجسٹریٹ نے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جھیل بھیج دیا۔

اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کیس میں کوئی جان نہیں ہے سرکاری طور پر پتریاٹ بنانے کی کوشش کی جا رہی جس کا مجھے سربراہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے میں اُن طاقتوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میرا جینا مرنا عمران خان کے ساتھ ہے مجھے اگر ساری زندگی جیل میں رہنا پڑے تب بھی میں اپنی وفاداری تبدیل نہیں کروں گا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے میرے گھر ڈکیتی کی میرے پیسے، لائسنس شدہ اسلحہ اور گاڑیاں پولیس ساتھ لے گئی اور میرے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

شیخ رشید کو جب عدالت میں پیش کیا گیا تو مری کی ضلع کچہری میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

معزز جج کے فیصلے کے بعد شیخ رشید کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل روانہ کر دیا گیا۔

شیخ رشید کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود تھی، جنہوں نے شیخ رشید کے حق میں اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے شیخ رشید کی اس مقدمے میں ضمانت دائر کر دی ہے جس پر 11 فروری کو تمام فریقین کو نوٹسسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

اس موقع پر رجسٹرڈ پریس کلب مری کے صدر عبدالحمید عباسی اور دیگر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

عدالت نے شیخ رشید کو کل 2 بجے تک متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ شیخ رشید کو تھانہ مری میں درج مقدمے میں گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے مری منتقل کیا گیا تھا۔

شیخ رشید کے خلاف گرفتاری کے دوران پولیس سے مزاحمت اور اہلکار کی وردی پھاڑنےکے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

Sheikh Rasheed

Awami Muslim League

Murree Police