Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’عمران کو ”باجوہ 2“ مل جائے تو وہ پھر سے وہی سب کرنے کو تیار ہوں گے‘

آپ سو دفعہ الیکشن کرالو، انکل نے تو رونا ہے، مشرف زیدی
اپ ڈیٹ 08 فروری 2023 10:06pm
Kiya Nawaz Sharif ki naa ahli ka faida PTI ko hua?| Faisla Aap Ka with Asma Shirazi

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر اور ماہرِ قانون شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آئینی سربراہ ہیں اور وہ الیکشن کمیشن کو بالکل خط لکھ سکتے ہیں، انہوں نے حلف لیا ہوا ہے کہ وہ آئین کی حفاظت کریں گے۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصہ آپ کا“ میں صدر مملکت کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط پر بات کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ اداروں کے بیچ میں اگر کہیں بھی کوئی غیر آئینی کام ہوتا ہے تو وہ ریاستی سربراہ ہونے کے ناطے ان کو لکھ سکتے ہیں، ایڈوائس کرسکتے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو لکھے گئے خط میں انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے کا کہا ہے۔

’انکل نے تو رونا ہے‘

ملک میں الیکشن کرانے کیلئے مناسب حالاب نہ ہونے کے سوال پر سینئیر تجزیہ کار مشرف زیدی کہتے ہیں ملک میں ایسے کوئی حالات نہیں ہیں کہ جن میں الیکشن نہ ہوسکے، معاشی حالت بھی نہیں۔ معاشی حالات بھی سیاست کی وجہ سے ہی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ جب تک سیاسی حالات کو بہتر نہیں کیا جاتا تو شاید چیزیں بہتر نہ ہوسکیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والوں کا بڑا مضبوط مؤقف ہے کہ ”آپ سو دفعہ الیکشن کرالو، انکل نے تو رونا ہے“۔

انہوں نے کہا کہ ”عمران خان کی بھی اتنی عمر ہے جتنی باقی انکلوں کی ہے، لیکن وہ ذرا زیادہ فٹنس رکھتے ہیں۔“

’نوے دن کا مطلب نوے دن‘

پی ٹی آئی کے نوے دن میں الیکشن کے مطالبے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، سابق گورنر سندھ، اور اب مریم نواز اور نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا تھا کہ میں آئین کے ساتھ کھڑا ہوں، نوے دن کا مطلب نوے دن ہے اور نوے دن میں انتخاب ہونا چاہئیے۔ ہماری پارٹی کا بھی یہی نظریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو کہتے ہیں ابھی الیکشن کرانے کے حالات نہیں، تو وہ کونسا کرائیٹیریا (معیار/پیمانہ) ہوگا جس پر ساری قوم راضی ہو کہ ہاں اب وہ وقت آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ آئین کے بیچ میں لوگوں کو لاتے ہیں تو وہاں گڑبڑ شروع ہوجاتی ہے، آپ آئین کو مسخ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تمام قانونی معاملات کا مقابلہ کرنا چاہیے، اس میں اگر وہ ڈسکوالیفائی ہوتے ہیں تو ڈسکوالیفائی ہوں، نہیں ہوتے تو ہمیں سیاست میں ان کا مقابلہ کرنا چاہئیے۔

ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 449 لوگوں کے نام پانامہ میں تھے، مگر ایک شخص کے خلاف کیس چلا، عمران خان نے توشہ خانہ میں پیسے گھڑی بیچنے کے بعد جمع کرائے۔

’توشہ خانہ میں کچھ بھی نہیں‘

عمران خان کے خلاف مقدمات پر بات کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ توشہ خانہ میں کچھ بھی نہیں ہے، توشہ خانہ میں الیکشن کمیشن نے ادھورا فیصلہ کیا جو غلط تھا، ڈی سی پہلے کردیا اور پراسیکیوشن کے لیے اب بھیج دیا کہ پراسیکیوشن کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کو اگر آپ کھولیں تو اس میں نواز شریف، آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی زیادہ پھنستے ہیں۔

’عمران کو ”باجوہ 2“ مل جائے تو وہ پھر سے وہی سب کرنے کو تیار ہوں گے‘

پروگرام میں مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ ”اگر عمران خان کو باجوہ 2 مل جائے تو وہ ایک سیکنڈ میں یہ جو کمپلیننگ (شکایات) والا سیشن ہے وہ روک کے پھر سے وہ سلسلہ شروع کرنے کو تیار ہوں گے۔“

imran khan

Muhammad Zubair

tosha khana case