شہباز شریف نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا
نئے معاونین میں رائو اجمل، شائستہ پرویز اور قیصراحمد شیخ شامل، نوٹیفکیشن
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ساتھ 7 نئے معاونین خصوصی تعینات کردئیے جس کے بعد کابینہ اراکین کی تعداد 85 ہوگئی۔
کابینہ ڈویژن نے سات معاونین خصوصی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا جس کے مطابق نئے معاونین میں رائو اجمل، شائستہ پرویز اور قیصراحمد شیخ شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد حامد حمید، ملک سہیل خان کے علاوہ معین وٹو اور عابد رضا بھی معاون خصوصی تعینات ہوگئے، نئے معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا جنہیں کوئی قلمدان نہیں دیا گیا۔
نئے معاونین کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 40 ہوگئی۔ شہباز شریف کی کابینہ میں 34 وزراء، 7 وزرائے مملکت، اور 4 مشیر بھی شامل ہیں۔
PDM
Federal govt
Shehbaz Sharif
اسلام آباد
مقبول ترین
Comments are closed on this story.