Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے ”جیل بھرو تحریک“ پر اپنا لائحہ عمل تبدیل کرلیا

الیکشن کے امیدوار اپنی انتخابی مہم پر توجہ دیں گے، ذرائع
شائع 08 فروری 2023 04:21pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ”جیل بھرو تحریک“ کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل تبدیل کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے گرفتاریاں نہیں دیں گے، امیدوار اپنی انتخابی مہم پر توجہ دیں گے۔

ہارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بوقت ضرورت مرکزی و صوبائی رہنما اور کارکن گرفتاریاں دیں گے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 90 روز میں انتخابات ضروری ہیں، پی ٹی آئی تمام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ تمام انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، میدان میں اترنے کیلئے تیار ہیں، الیکشن سے نہیں بھاگیں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کروانے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے 50 سے زائد سابق ایم این ایز نے اسپیکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز میں مزید چند روز قیام کرنے کی گزارش کی تھی۔

ممبران اسمبلی کا کہنا ہے کہ لاجز میں سامان ہے، چند روز دیئے جائیں۔

اسپیکر پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے سابق ممبران کی گزارش منظور کرتے ہوئے مزید 15 دنوں کا وقت دے دیا۔

اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ جو تحریری درخواست کررہا ہے اسے مہلت دی جارہی ہے۔

pti

Jail Bharo Tehreek