Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد

انسانی دھڑبرآمد ہونے پرخوف وہراس پھیل گیا
شائع 08 فروری 2023 01:17pm
کسی تیزدھارآلے سے مقتول کے جسم کے اعضاء کاٹے گئے ہیں - تصویر/ گوگل
کسی تیزدھارآلے سے مقتول کے جسم کے اعضاء کاٹے گئے ہیں - تصویر/ گوگل

کراچی کے علاقے پاپوش نگر قبرستان میں شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ برآمد ہونے کے بعد خوف وہراس پھیل گیا۔

پولیس حکام کے مطابق لاش کے ہاتھ، پاؤں اور سر موجود نہیں ہے جبکہ بنارس فلائی اوور سے ملنے والا انسانی بازو اور دھڑ ایک ہی انسان کے ہیں یا نہیں تحقیقات جاری ہے۔

ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ لاش بیگ میں بندھ کرکے پھیکی گئی تھی اوراورنگی ٹاؤن بنارس پل کے نیچے سے انسانی اعضا ملا ہے جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کسی تیزدھار آلے سے مقتول کے جسم کے اعضاء کاٹے گئے ہیں اور دھڑکو تحویل میں لے کر اسپتال روانہ کردیا۔

karachi