Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

چوہدری نثار این اے 59 جبکہ شیخ رشید این اے 62 سے کاغذات جمع کرائیں گے
شائع 08 فروری 2023 09:28am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

8 فروری کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے، کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن شیڈول ہیں۔

2 دنوں میں ابھی تک 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی بڑی تعداد کا تعلق پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سے ہے۔

ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار، مصطفی کمال اور دیگر آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار این اے 59 راولپنڈی سے آزاد حیثیت میں کاغذات جمع کرائیں گے۔

سابق وزیر ریلوے شیخ رشید این اے 62 سے عوامی مسلم لیگ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی اپنے ہی حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

پیپلز پارٹی نے 17 سے زائد امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔

pti

Sheikh Rasheed

PPP

National Assembly

by election

nomination papers

Chaudhry Nisar Ali Khan