Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 7ویں مردم شماری کی تاریخ جاری

30 اپریل تک مردم شماری کے تمام مراحل مکمل کر لیے جائیں گے.
شائع 07 فروری 2023 04:31pm

پاکستان کی ساتویں مردم شماری پہلی مرتبہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہوگی، مردم وخانہ شماری کا عمل بیس فروری سے شروع ہوگا اور 30 اپریل تک مردم شماری کے تمام مراحل مکمل کر لیے جائیں گے۔

چیف شماریات ڈاکٹرنعیم الظفر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ساتویں مردم و خانہ شماری کے پہلے مرحلے کے تحت 3 مارچ تک از خود رجسٹریشن ہوگی، یکم مارچ سے یکم اپریل تک گھر گھر جا کر ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

چیف شماریات نے بتایا کہ 2 سے 20 اپریل تک ڈیٹا فائنل کیا جائے گا اور 30 اپریل تک مردم شماری کے تمام مراحل مکمل کر لیے جائیں گے۔

ڈاکٹرنعیم الظفر کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادارت کونسل کی مںظوری کے بعد مردم شماری کا ڈیٹا پبلک کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری منصوبہ بندی اور قومی پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرسکے گی، پاکستان میں ہر شخص کو شمار کیا جائے گا جس میں 34 بلین روپے خرچ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیٹا سنٹر این ٹی سی کا لیا جائے گا، سپارکو میپ حاصل کر لیے گئے ہیں، مردم شماری کا بنیادی مصقصد ڈیٹا جع کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف انتخابات نہیں بلکہ قومی پالیسی کے لئے بھی یہ ضروری ہے، 495 سپورٹس سنٹرز بنائے گئے جبکہ 628 تحصیلیں ہیں، صوبوں اور تمام اسٹیکل ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے، سیکیورٹی اداروں کے ساتھ پولیس بھی معاونت کرے گی۔

Census 2023