Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: لیاری گینگ وار کمانڈر کے قریبی رشتہ دار سمیت 4 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں میں ملوث ہیں
شائع 07 فروری 2023 09:45am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس اوررینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

رینجرز حکام کے مطابق ملزمان میں نسیم عرف گولوبلال عرف بررا، سیف اللہ نیازی اور سلمان شامل ہیں۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 2 پسٹل اور 2 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، ملزمان نے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم نسیم لیاری گینگ وار کمانڈر جاسم عرف گولڈن کا قریبی رشتہ دارہے، ملزم پولیس اوررینجرزکےخلاف مقابلوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

ملزم 2016 میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، گرفتارملزمان کی نشاندہی پر دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

karachi

Liyari Gang War

criminals arrest