Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی جی خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

معظم جاہ انصاری آئی جی خیبر پختونخوا کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں.
شائع 06 فروری 2023 04:43pm

وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاق نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے نئے آئی جیز کے نام طلب کرلئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کو آئی جی خیبر پختونخوا لگائے جانے کا امکان ہے۔

فی الحال معظم جاہ انصاری آئی جی خیبر پختونخوا کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

ig kpk

moazzam jah ansari