Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ کابینہ کاپشاور دھماکے کے شہدا کے لواحقین، زخمیوں کیلئے رقم کا اعلان

سندھ پولیس میں حالیہ بھرتیوں کے لیے ڈومیسائل چیک کرنے کی ہدایت جاری
شائع 06 فروری 2023 01:18pm
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ - تصویر/ ٹوئٹر
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ - تصویر/ ٹوئٹر

وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پشاور پولیس لائنز بم دھماکے کے شہداء کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا۔

سندھ کابینہ نے اجلاس میں صوبے میں جاری اسکیموں کیلئے 22ارب 25 کروڑ روپے،ریپڈ رسپانس فورس کی پورے صوبے تک توسیع، کراؤڈ مینجمنٹ یونٹ بنانے کی منظوری بھی دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ ارکان نے وزیراعلٰی کے جانب سے پشاوردھماکےکے متاثرین سے متعلق اقدام کو سراہا۔

اجلاس میں 243 اسکیموں کیلیے22ارب25 روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی،ان اسکیموں پرسیلاب کے باعث کام روک دیا گیا تھا۔ اس کے علاقہ ریپڈ رسپانس فورس کو پورے صوبے تک توسیع دینے اور کراؤڈ منیجمنٹ یونٹ بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ سندھ ریزرو پولیس سندھ ہاؤس کو سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

وزیراعلٰی نے سندھ پولیس میں حالیہ بھرتیوں کے حوالے سے ڈومیسائل چیک کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی نئےبھرتی اہلکاروں کےڈومیسائل چیک کروائیں کیونکہ یہ ملازمتیں صرف مقامی لوگوں کے لیے ہیں۔

آئی جی پولیس کو ڈومیسائل کی صداقت بذریعہ ڈی سیز جانچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

CM Sindh

peshawar blast

Peshawar Attack