Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے شہبازگل کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی

پی ٹی آئی رہنما پرمقدمات کی رپورٹ میں سیکشن افسرکے دستخط پرعدالت برہم
شائع 06 فروری 2023 11:11am
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 13 فروری تک توسیع کردی ۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔

جوائنٹ سیکرٹری داخلہ نے شہبازگل کی8خلاف قائم 12 مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2 مقدمات بلوچستان،5 سندھ اور5 مقدمات پنجاب میں درج کیے گئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ سیکرٹری کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ پرسیکشن افسر نے دستخط کیوں کیے۔

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سیکریٹری کی جانب سے دستخط نہ کرنے کا رویہ برداشت نہیں۔

عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو شہباز گل کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماشہبازگل کی حفاظتی ضمانت میں 13 فروری تک توسیع کردی گئی۔

شہباز گل نے کیا کیا

سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے خلاف درج مقدمات کی ادھوری تفصیلات دی گئیں،عدالت نے اس معاملے کو سنجیدہ لیتے ہوئے سخت ناگواری کا اظہارکیا۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کی توقع ہے اسی لئے عدالتوں میں آ رہا ہوں،میرے ساتھ خصوصی شفقت کا مظاہرہ کیا جارہاہے۔ ہرشہری کو آزادی رائے کا موقع دیا جانا چاہئیے۔

شہبازگل نے مزید کہا کہ مجھے پکڑا جاتا ہے اور مقدمات کو چھپایا جاتا ہے،مقصد یہ ہے کہ مجھے خوار کرکے پکڑا جائے اور دوبارہ اندر کیا جائے۔

pti

shahbaz gill