کراچی میں سجا رنگ رنگ کے ڈی ایس پی کارنیول 2023
ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ زندگی گزارنے والے افراد کے ساتھ پیارباٹنے کیلئے کے ڈی ایس پی کارنیول 2023 منعقد کیا گیا ۔
ورلڈ ڈاؤن سنڈروم ڈے کی مناسبت سے کراچی کے معین خان اسٹیڈیم میں کے ڈی ایس پی کے تعاون سے منعقد ہونے والے کارنیول میں پچوں اور بڑوں نے خوب ہلہ گلہ گیا، آج انٹرٹینمنٹ اور آج نیوز اس ایونٹ کے میڈیا پارٹنر تھا۔
کارنیول میں طرح طرح کے گیم ، میوزیکل شو، فوڈ اسٹال سمیت تفریح کے انتظامات تھے جہاں بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا ۔
پیار بانٹو کی تھیم پر نغمہ تیار کرنے والے علی حمزہ بھی کارنیول میں پہنچے اور بچوں کے ساتھ انجوئے ۔
علی حمزہ کا آج ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میرے لیے کراچی بہترین کارنیول میں سے ایک ہے مجھے لگتا ہے ہم سب اس لیے آئےہیں کہ ہمیں سب کو برابری کی نظر سے دیکھنا ہے اور زمرے میں کے ڈی ایس پی کی خدمات بے مثال ہیں ۔
ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ زندگی گزارنے والے بچوں کے والدین کا کہنا ہے یہ بچے ہماری خوش قسمتی ہیں یہ سارے باتیں سمجھتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں یہ بس پیار مانگتے ہیں اور پیار دیتے ہیں ۔
معروف اینکر پرسن شفاعت علی نے کہا کہ کے ڈی ایس کارنیول کا سفر تھوڑے سے لوگوں سے شروع ہوا تھا اور آج ہزاروں لوگ یہاں موجود ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان بچوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے یہ ہماری عام بچوں کی طرح ہیں ، ڈاؤن سنڈروم سے کوئی متاثر نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک کیفیت ہے بس ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے ۔
ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ زندگی گزارنے والے بھی کسی سے کم نہیں کوئی گلوکاری کا شوق رکھتا ہے تو کسی کو پینٹنگ کا فن آتا ہے۔
کے ڈی ایس پی کے روح رواں علی اللہ والا نے کارینول کا مقصد سمجھاتے ہوئے بتایا کہ یہ ایونٹ معاشرے کے تمام افراد کیلئے ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ لوگ آئیں اور ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ زندگی گزارنے والوں کو دیکھیں انہیں سمجھے کیونکہ یہ کوئی بیماری نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان بچوں سے خصوصی برتاؤ نہیں کرنا ہے ہمیں ان بچوں کیلئے عام معاشرے میں جگہ بنانی ہے ۔
علی اللہ والا نے مزید کہا کہ ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ زندگی گزارنے والے ہماری طرح ہر چیز محسوس کرتے ہیں اور یہ دل کے بہت صاف ہوتے ہیں ۔
Comments are closed on this story.