Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہی جاں بحق ہوگیا

دونوں اہلکار آپس میں دوست ہیں
شائع 05 فروری 2023 09:55am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

کراچی کے علاقے لیاری اگرہ تاج دہلی پارک کے قریب پولیس اہلکار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق تین دوست جوکہ پڑوسی ہیں، کلری کے علاقہ آگرہ تاج میں حماد، طاہر اور اسماعیل بنگالی آپس میں بیٹھے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حماد اور طاہر پولیس اہلکار ہیں، جبکہ اسماعیل بنگالی پرائیویٹ پرسن ہے، ان کے درمیان کسی بات کی تلخ کلامی ہوئی، تو حماد نامی اہلکار نے طاہر نامی اہلکار کو پستول سے گولی ماردی۔

ایس ایس پی سٹی کہا کہ فائرنگ سے طاہر بنگش ولد خیال اسی وقت جاں بحق ہوگیا جبکہ طاہر کی تعیناتی سعیدآباد تھانہ کی ہے وہ ایگلٹ کورس پر تھا اور اسماعیل بنگالی پرائیویٹ پرسن ہے اس کے ساتھ ہی حماد کورٹ پولیس میں ملیر میں تعینات ہے۔

مزید کہا کہ موقع سے 1 فرد کو گرفتار کیا اور دیگر کی تلاش کیلئے چھاپے جاری ہیں جبکہ جاں بحق پولیس اہلکار کی لاش کو سول ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

Sindh Police