Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوابی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کے سرکی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی
شائع 04 فروری 2023 02:19pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

صوابی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، پولیس آپریشن کے دوران دو اہم دہشتگرد کمانڈرزمارے گئے ۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 2 اہم کمانڈرز مار گئے جبکہ 4 کو گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈراظہار اور زینت ثاقب شامل ہیں۔

حراست میں لیے جانے والے دہشتگردوں کے نام کمانڈرثاقب، عبدالرحمن، عمران اور زبیر ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد اظہارکےسرکی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

terrorist killed

swabi