Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم کیوایم پاکستان کا ہنگامی جنرل ورکرز اجلاس آج ہوگا

ضمنی انتخابات کیلئے9 امیدواروں کے نام فائنل، اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی
اپ ڈیٹ 05 فروری 2023 09:29am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

ایم کیوایم پاکستان کا جنرل ورکرز اجلاس آج مرکزی آفس بہادرآباد سے متصل پارک میں ہوگا۔

ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کیلئے 9 امیدواروں کے نام فائنل کر لیے گئے جن میں فاروق ستار، وسیم اختر،خوش بخت شجاعت، افتخارعالم، حسان صابر، معید انور، نیئررضا، ڈاکٹر صغیر اور وسیم آفتاب کا نام شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل ورکرز اجلاس آج شام 5 بجے مرکزی آفس بہادرآباد سے متصل پارک میں ہوگا جہاں کارکنان سے آئندہ کے لائحہ عمل پر رائے طلب کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا ضمنی انتخابات سے قبل سندھ، کراچی کا تنظیمی سیٹ اپ تبدیل کرنے پر غور

ذرائع نے بتایا کہ جہاں ایم کیوایم نے مرحلہ وار احتجاج کی حکمت عملی طے کرلی ہے اس حوالے سے کارکنان کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ضمنی انتخابات میں بھی بھرپورحصہ لیا جائےگا اور قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کے لئے ایم کیو ایم کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

اس کے علاوہ ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا بہادرآباد میں اجلاس ہوا جس میں جنرل ورکرز اجلاس سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

MQM Pakistan