Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کالعدم سندھ دیش ریوولوشنری آرمی کا دہشتگرد گرفتار

حنیف نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان میں حاصل کی، ایس ایس پی ملیر
شائع 04 فروری 2023 12:48pm
دہشت گرد نے 2019 میں ایس آر اے میں شمولیت اختیار کی - تصویر/ ان اسپلیش
دہشت گرد نے 2019 میں ایس آر اے میں شمولیت اختیار کی - تصویر/ ان اسپلیش

دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث کالعدم سندھ دیش ریوولوشنری آرمی (ایس آر اے) کے دہشت گرد حنیف عرف بلو بادشاہ کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد کا نام ریڈ بک میں موجود ہے جس نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان میں حاصل کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد حنیف نے 2019 میں ایس آر اے میں شمولیت اختیار کی تھی، جسے دہشت گردی کی وارداتوں کا حکم ایس آر اے کے کمانڈرز اصغر شاہ اور سجاد شاہ دیتے تھے۔

Sindh Police

Sindhu Desh