سلیمان شہباز کیخلاف 16 ارب کے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت نہ ہوسکی
ملزمان کے وکلاء بریت کی درخواستوں پر دلائل کے لیے طلب
وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کیخلاف شوگر مل کے ذریعے 16ارب روپے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔
سلیمان شہبازکیخلاف کیس کی سماعت اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورمیں مقرر تھی جو جج کے رخصت پر ہونے کے باعث نہیں ہوسکی۔
سلیمان شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوئے جہاں عدالتی اہلکاروں نے ملزمان کی حاضری مکمل کرواتے ہوئے ملزمان کے وکلا کوبریت درخواستوں پر دلائل کیلئے طلب کرلیا۔
کیس کی آئندہ سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
Suleman Shehbaz
money laundring case
مقبول ترین
Comments are closed on this story.