Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین شاہ آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

نکاح کی تقریب میں بابر اعظم، سرفراز احمد اور شاداب خان سمیت دیگر نے شرکت کی
شائع 03 فروری 2023 06:46pm

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے نکاح ہوگیا۔

شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح کراچی ڈی ایچ اے کی مقامی مسجد ذکریا میں ہوا، نکاح بیت السلام کے مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔

علاوہ ازیں تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان دیگر معروف کرکٹرز نے شرکت کی، سکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی تقریب کا حصہ بنے۔

دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے، جوڑے کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی، انشا آفریدی کی رخصتی بعد میں ہوگی۔

فاسٹ بولر اورانشا کا رشتہ تقریباً 2 سال قبل طے پایا تھا۔

ایک انٹرویو میں شاہین شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی کرنا ان کی خواہش تھی۔

شان مسعود، حارث رؤف اور شاداب خان کے بعد سال نو میں زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے والے شاہین شاہ چوتھے پاکستانی کرکٹرہیں تاہم فی الحال صرف نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے اور رخصتی بعد کی جائے گی۔

Shahid Afridi

Shaheen Shah Afridi

Ansha afridi