پشاور دھماکا: خودکش حملہ آورکی ڈی این اے رپورٹ تیار
شک کی بنیاد پر گرفتار خاتون کے نمونے بھی لے لیے گئے
پشاورپولیس لائنزمسجد میں خودکش حملہ آور کی ڈی این اے رپورٹ تیار کرلی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ محکمہ صحت نے سی ٹی ڈی کے حوالے کردی ہے۔ ڈی این اے رپورٹ دہشتگرد کےاعضاء کی مددسےتیارکی گئی ہے۔
اس کیس میں شک کی بنیاد پرگرفتارخاتون کے نمونے بھی لیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اور دہشت گرد کا ڈی این اے میچ کیا جائے گا اور رپورٹ کی بنیاد پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔
سیکورٹی حکام کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا جس نے نماز کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
واضح رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 100 زائد افراد شہید ہوئے تھے۔
peshawar blast
مقبول ترین
Comments are closed on this story.