Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہاٹ، جھیل میں ڈوبنے والے آخری طالبعلم کی لاش 6 روز بعد جھیل سے نکال لی

کشتی ڈوبنے سے اموات کی تعداد 53 ہوگئی
شائع 03 فروری 2023 02:08pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

کوہاٹ کی تاندہ جھیل میں ڈوبنے والے آخری طالب علم حمزہ کی لاش 6 روز بعد جھیل سے نکال لی گئی۔

طالبعلم کی لاش ملنے سے کشتی ڈوبنے سے اموات کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔

29 جنوری کو تاندہ جھیل میں کشتی کے الٹ جانے سے افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں مقامی مدرسہ میر باش خیل کے طلباء سوارتھے ۔

اس سے قبل مسلسل 3 روز جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران 52 لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

ریسکیوآپریشن میں پاک آرمی ، ریسکیو 1122 اور مقامی غوطہ خوروں نے حصہ لیا

KOHAT