زنانہ لباس میں ملبوس بچے سے 26 کلو سے زائد منشیات برآمد
پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کوچ سے 26 کلو سے زائد منشیات پکڑ کر اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق منشیات وندر کے قریب ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر چمن سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سے پکڑی گئی ہے، جبکہ خواتین کے کپڑوں میں ملبوس مسافر سے 26.5 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کرکے اسمگلر کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 1.688 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، جبکہ منشیات مسافر نے اپنے جسم پر جیکٹ کے اندر چھپائی تھی، مسافر چمن سے کراچی جانے والی بس جے ایم مووزر میں سفر کر رہا تھا۔
پاکستان کوسٹ گارڈز نے بس میں موجود 12سالہ بچہ جو کہ خواتین کے لباس میں ملبوس تھا اس سے دوران تلاشی 26.5 کلو گرام چرس برآمد کی ہے۔
Comments are closed on this story.