Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو بھی دعوت

قومی چیلنجز پر تمام سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے
اپ ڈیٹ 03 فروری 2023 09:40am
کُل جماعتی کانفرنس۔ فوٹو — فائل
کُل جماعتی کانفرنس۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے 7 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) طلب کرلی۔

ملکی سیاسی منظر نامے میں بڑی سیاسی پیشرفت کرتے ہوئے شہباز شریف کی جانب سے 7 فروری بروز منگل کو کُل جماعتی کانفرنس طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم نے قومی چیلنجز پر تمام سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت اسد قیصر اور پریوز خٹک کو بھی کانفرنس میں شرکت کے لئے دعوت دی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اور رہنما ن لیگ ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ کیا اور وزیراعظم کی جانب سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔

پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو کل پشاورمیں ہونے والے اپیکس کمیٹی اجلاس میں بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

pti

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

imran khan

All Parties Conference