Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چارسدہ میں پولیس اہلکاروں پر ایک ہی روز دو حملے

پولیس کی جوابی فائرنگ سے چار شدت پسند ہلاک ہوگئے
اپ ڈیٹ 03 فروری 2023 08:15am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چارسدہ میں پولیس اہلکاروں پر دو مقامات پر حملے ہوئے ہیں۔

شہر کے نستہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کھیتوں میں پہلے سے تاک لگائے شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے واقعے میں چارسدہ کے علاقے شابڑا میں ناکے پر جامہ تلاشی کے دوران موٹر سائیکل سواروں نے پولیس وین پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک شدت پسند ہلاک جب کہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے نا معلوم مقام منتقل کردیا۔

terrorist killed

charsadda

KPK Police

Terrorism in KPK