Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون نے بزرگ ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ رسید کردیا، مقدمہ درج

خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرایا جارہا ہے، ذرائع ٹریفک پولیس
اپ ڈیٹ 02 فروری 2023 07:43pm

کراچی کے علاقے ”پی آئی ڈی سی“ میں خاتون کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ٹریفک سے بدتمیزی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ذرائع ٹریفک پولیس کے مطابق کار سوار خاتون کو فینسی نمبر پلیٹ اور ٹنٹڈ گلاسز پر روکا گیا، مشتعل خاتون نے بزرگ ڈی ایس پی کو دھکے دئے اور تھپڑ بھی رسید کردیا۔

خاتون کی ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کے ساتھ بدتمیزی کے واقعہ کا مقدمہ ڈی ایس پی اشتیاق حسین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ میں 353، 504، 279 اور 186 کی دفعات شامل ہیں۔

karachi

CCTV

Slap to DSP