Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے نے (ق) لیگ کے لیگل ایڈوائزر کو حراست میں لے لیا

عامر سعید راں کو ایف آئی اے نے اغوا کر لیا، چوہدری پرویز الہٰی
شائع 02 فروری 2023 08:49am
فوٹو۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔ ٹوئٹر

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ق) کے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں کو حراست میں لے لیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں کو ایف آئی اے نے اغوا کر لیا، واقعے کے وقت عامر سعید میری رہائش گاہ سے گھر واپس جا رہے تھے، گاڑیوں سے پتہ چلا کہ ایف آئی اے کے ساتھ کچھ لوگوں نے اغوا کیا ہے۔

پرویزالہٰی نے کہا کہ صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور بار کونسل ممبرز نے شدید مذمت کی ہے، نگران حکومت اور ان کے حواری ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہیں، پتہ نہیں یہ نگران حکومت کس ایجنڈے پر آئی ہے، چن چن کر ہمارے قریبی ساتھیوں کو ٹارگٹ کر کے اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت امن و امان کنٹرول نہیں کر سکتی تو بہتر ہے کہ گھر جائے، وکلاء برادری سے اپیل ہے کہ اس صورتحال میں عامر راں کا ساتھ دیں، ورنہ ایسے ہتھکنڈوں کی زد میں کوئی بھی آ سکتا ہے۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

PMLQ

amir saeed rawn arrested