Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لسبیلہ بس حادثہ: جاں بحق افراد کی 35 میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے

حادثہ میں 41 مسافرجان کی بازی کی ہار گئے تھے
اپ ڈیٹ 02 فروری 2023 11:26am
بس کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی، لنگڑا کے مقام پرحادثہ پیش آیا - تصویر/ اے ایف پی
بس کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی، لنگڑا کے مقام پرحادثہ پیش آیا - تصویر/ اے ایف پی

بلوچستان کے شہر بیلہ میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

حکام نے کہا 35 افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کی ہیں، جن کی شناخت ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ہوئی تھی۔

ایدھی حکام نے بتایا کہ میتوں میں 23 مرد، 7 خواتین اور5 بچے شامل ہیں جبکہ مزید 3 لاشیں ایدھی سرد خانے میں موجود ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم چار روز سے یہاں اپنے پیاروں کی لاشیں لینے کے لئے بیٹھے ہیں لیکن سندھ اور بلوچستان حکومت نے ہمارا کسی قسم کا ساتھ نہیں دیا اور کسی اعلیٰ حکومتی نمائندے نے ہماری داد رسی نہیں کی۔

لواحقین نے بتایا کہ میتوں کو بلوچستان لے جانے کے لئے ایمبولینس بھی مخیر حضرات نے کروا کے دی جبکہ ممکنہ طور پر بلوچستان پہنچنے کے بعد لاشوں کو رکھ کر دھرنا دیں گے۔

مزید پڑھیں: لسبیلہ میں مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 41 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ اتوار کی علی الصبح بیلہ نامی چیک پوسٹ کے ایریا لنگڑا پل کے مقام پرمسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 41 مسافرجان کی بازی کی ہار گئے تھے۔

اس کے علاوہ افسوسناک ٹریفک حادثے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں پولیس تھانہ بیلہ میں مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں بس مالکان ظہور اور منظوراحمد کو نامزد کیا گیا تھا۔

بلوچستان

Karachi Police

lasbela