Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شرمین عبید چناٸے نے پنک بس سروس کو بہترین اقدام قرار دے دیا

کراچی میں خواتین کیلئے پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا گیا
شائع 02 فروری 2023 12:40am

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چناٸے نے کراچی کی پنک بس سروس کو بہترین اقدام قرار دے دیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے خواتین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کراچی میں پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا گیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چناٸے نے کہا کہ کراچی کی خواتین کے لیے یہ بہترین اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ بس مختلف روٹس پر بھی چلے۔

تقریب میں شرمین عبید چناٸے، رابعہ انعم اور اشنا شاہ سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بس دفتری اوقات میں ہر 20 منٹ جبکہ دفتری اوقات کے بعد ہر گھنٹے بعد چلائی جائے گی۔

پہلے مرحلےمیں پنک بس سروس ماڈل کالونی سے ٹاورتک چلائی جارہی ہے۔

Sharmeen Obaid Chinoy