Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹروے ایم 6 اسکینڈل: عاشق کلیری کی نشاندہی پرمزید 30 کروڑ روپے برآمد

ملزم عاشق کلیری سابق وزیرقانون ضیالنجار کا پرسنل سیکرٹری تھا
شائع 31 جنوری 2023 01:49pm

حیدرآباد تا سکھرموٹروے کرپشن اسکینڈل میں نیب نے گرفتارملزم عاشق کلیری کی رہائشگاہ سے مزید 30 کروڑ روپے کیس برآمد کرلیا۔

موٹروے ایم 6 اسکینڈل میں نیب نے رقم کی برآمدگی کے لیئے چھاپہ عاشق کلیری کی نشاندہی پرمارا۔

ذرائع کے مطابق ملزم عاشق کلیری سابق وزیرقانون ضیالنجار کا پرسنل سیکرٹری تھا جس سے نیب ٹیم چند روزقبل 14کروڑروپے پہلے ہی برآمد کرچکی ہے۔

اس طرح موٹر وے اسکینڈل میں نیب اب تک 44 کروڑ روپے کی ریکوری کرچکا ہے۔

سکھر حیدرآباد موٹروے اسکینڈل: اینٹی کرپشن کا سعیدآباد دفتر پر چھاپہ، 42 کروڑ برآمد

یاد رہے کہ مٹیاری موٹروے میں 2 ارب 37 کروڑ کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔

M6 Motorway Scandal