پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں مقررہ وقت پر الیکشن کرانے کے لئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماوں عاطف خان، شوکت یوسفزئی اور شہرام ترکئی نے پشاور ہائیکورٹ پہنچ کر درخواست دائر کردی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانا لازمی ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کے لئے گورنر کو خط لکھا لیکن گورنر نے ابھی تک تاریخ نہیں دی۔
عاطف خان کا کہنا تھا کہ بروقت الیکشن کرانا آئینی ضرورت ہے، گورنر کی جانب سے تاریخ نہ دینا غیر آئینی ہے۔
عاطف خان نے مزید کہا کہ پتہ نہیں پی ڈی ایم الیکشن سے کیو بھاگ رہی ہے، نگران کابینہ غیر سیاسی ہوتی ہے لیکن یہ پی ڈی ایم کی کابینہ ہیں۔
Comments are closed on this story.