Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے

بابر غوری غیر ملکی پرواز ای کے 606 کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے
شائع 31 جنوری 2023 10:50am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری غیرملکی پرواز سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

بابرغوری غیر ملکی پرواز ای کے 606 کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے ہیں، سابق وفاقی وزیر کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق بابرغوری کو ضمانت پر ہونے کی وجہ سے کلئیرنس دی گئی۔

امیگریشن کلئیرنس کے بعد بابر غوری اپنی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوگئے۔

اس سے قبل جولائی 2022 میں بابر غوری کراچی پہنچے تھے، سیکیورٹی اداروں نے ایئرپورٹ پہنچتے ہی ان کو تحویل میں لے لیا تھا۔

بابرغوری کو اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا۔

MQM Pakistan

Babar Ghauri

return paksitan