Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا زمان پارک سے بنی گالا منتقل ہونے کا فیصلہ

جو آئین شکنی کا مرتکب ہوگا تو آئین میں اس کے خلاف راستہ موجود ہے، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 30 جنوری 2023 11:01pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان۔ فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے زمان پارک لاہور سے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان آئندہ ہفتے میں اسلام آباد منتقل ہوسکتے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین ڈاکٹرز کی مشاورت سے بنی گالا منتقل ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی پرائیوٹ سکیورٹی میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی کے لئے نجی کمپنی سے خدمات لی جائیں گی۔

دوسری جانب عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال سمیت گورنرز کی جانب سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ آئین نگراں سیٹ اپ، گورنرز کو 90 روز میں الیکشن کا پابند بناتا ہے، جو آئین شکنی کا مرتکب ہوگا تو آئین میں اس کے خلاف راستہ موجود ہے۔

pti

imran khan

Chaudhry Pervaiz Elahi

zaman park