Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گڈز ٹرانسپورٹرزنے حکومت کیخلاف احتجاج کی دھمکی دے دی

پانی ناک سے اوپر چلا گیا, امپورٹڈ سرکار نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، ملک شہزاد اعوان
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2023 11:17pm

رکن سندھ اسمبلی اور صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگلے 2 دن میں تمام ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے.

ملک شہزاد اعوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اس حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پانی ناک سے اوپر چلا گیا ہے، اب ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر آرہے ہیں، ہم لائحہ عمل بنا رہے ہیں، اب ہم مزاحمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ تباہی کے دہانے پر ہے، اس امپورٹڈ سرکار نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، مہنگائی کے اس دور میں ہماری ٹرانسپورٹ نہیں چل سکتی، نہ درآمدات ہیں اور نہ ، خام مال نہیں، فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، تمام سیکٹرز آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

Petroleum products

petroleum prices

Goods Transport Alliance

Malik Shehzad Awan