چھینے گئے موبائل فون کے IMEI تبدیل کرنے والا سافٹ وئیر انجینئیر گرفتار
کراچی کے نیو کراچی میں پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون ایکسپرٹ سافٹ ویئر انجینئر سمیت 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
دوران تفتیش سافٹ ویئر انجینئر نے کئی تہلکہ خیز انکشافات کئے۔
پولیس کے مطابق ملزم عطاء اللہ چوری اور چھینے ہوئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئیز تبدیل کرنے کا ماہر ہے۔
گرفتار ملزم اب تک درجنوں موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی تبدیل کر چکا ہے۔
گرفتار ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلے کبھی کبھار ان ڈکیتوں کے موبائل فون کی IMEI تبدیل کرتا تھا، بعد میں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے متعدد موبائل فون کے IMEI تبدیل کیے۔
ملزم کے بیان کے مطابق50 ہزار مالیت تک کے موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی 3 ہزار میں تبدیل کیا جاتا ہے۔
پولیس نے دیگر 5 ملزمان کو بھی گرفتار کیا، جن میں ستار جمالی اور دیدار وائٹ کرولا گینگ کے مرکزی کردار ہیں۔
ملزمان بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے جبکہ ان کا ساتھی عامر رکشہ چلاکر ریکی کرتا تھا۔
ملزمان نے سچل کے علاقے میں 70 لاکھ یوسف پلازہ کی حدود سے 12 لاکھ جبکہ بلال کالونی کی حدود میں نقدی چھیننے کا اعتراف کیا۔
Comments are closed on this story.