Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

دیربالا: برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ افراد میں سے ایک کی لاش مل گئی

مزید 3 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری
شائع 27 جنوری 2023 08:53am
تصویر: خیبرپختونخواپولیس/فیس بک آفیشل
تصویر: خیبرپختونخواپولیس/فیس بک آفیشل

دیربالا میں گلیشیر کی زد میں آکر لاپتہ ہونے والے 4 افراد میں سے ایک کی لاش مل گئی۔ مزید کی تلاش کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔

دیربالا تھانہ گندیگار کی حدودبمقام سماسو بارکند میں 4 افراد برفانی تودے کی زد میں آکر برف تلے دب گئے تھے۔ لاپتہ ہونے والوں میں ساجد ولد بختور عمر 30 سے 32 سال، محمد سید ولد ملنگ عمر37 سے 38 سال، ملنگ سید ولد فریدون عمر 48 سے 50 سال تک، حمید ولد ملنگ سید عمر 14 سے 15 سال شامل ہیں۔

لاپتہ ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔ چاروں افراد بیلو بارکند عشیری کے رہنے والے تھے۔

اس حوالے سے خیبرپختونخواپولیس نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا طارق سہیل مروت نے فوری طور پر ایس ڈی پی او سرکل واڑی شوکت علی خان کو امدادی کاروائی میں حصہ لینے کی ہدایات جاری کیں۔

ایس ڈی پی اوسرکل واڑی شوکت علی، ایس ایچ او تھانہ گندیگارمعہ دیگر نفری پولیس، الخدمت فاونڈیشن، سول ڈیفنس اورمقامی لوگوں نے برفیلی پہاڑوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4 میں سے ایک ساجد ولد بختورسکنہ بارکند کی لاش نکال لی۔

پولیس کےمطابق میت کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ مزید 3 افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Upper Dir

avalanche