Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی گرفتاری سے حالات مزید خراب ہونگے، صدر علوی

عمران خان کو خدشہ ہے حکومت الیکشن کرانے میں سنجیدہ نہیں، صدر مملکت
شائع 26 جنوری 2023 04:29pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ حکومت کو اپوزیشن سے مذاکرات کی دعوت بھیجی لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، عمران خان کو خدشہ ہے کہ حکومت الیکشن کرانے میں سنجیدہ نہیں۔

سئینیر صحافیوں سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ الیکشن کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھنا چاییے، مذاکرات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔

صدر علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خدشہ ہے حکومت الیکشن کرانے میں سنجیدہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر شرمندگی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مائنس عمران فارمولا کامیاب نہیں ہو سکتا، عمران خان کی گرفتاری سے حالات مزید خراب ہونگے، مائنس ون فارمولے پر سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔

imran khan

President Arif Alvi

Minus One Formula