ملازمت پیشہ خواتین کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خوشخبری
کراچی میں ملازمت پیشہ خواتین کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اہم اعلان کردیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے خواتین کے لیے مخصوص پنک پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
پنک پیپلزبس سروس کا آغازملازمت پیشہ خواتین کے مسائل کو مد نظررکھ کر کیا گیا ہے، فیصلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں ہو۔
شرجیل انعام میمن کے مطابق یکم فروری سے پنک پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے گا، بس سروس کا پہلاروٹ ماڈل کالونی، شارع فیصل تا ٹاورکا انتخاب کیا ہے، پنک بس دفتری اوقات میں ہر 20 منٹس کے بعد چلے گی، دفتری اوقات کے بعد بس معمول کے اوقات میں ہر گھنٹے بعد چلے گی۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ نارنجی، سرخ اور سفید کے بعد خواتین کے لئے پنک بس شروع کررہے ہیں، پیپلزپارٹی وعدوں کی تکمیل کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔
شرجیل میمن نے سکھر میں 29 جنوری کو پیپلزبس سروس کے آغاز کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں سکھر، لاڑکانہ اور حيدرآباد میں پیپلز بس سروس کے آپریشنز کا جائزہ لیا گیا جبکہ کراچی میں روٹ 4، 5, 6 اور 7 کے آغاز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے حکام کو پیپلز بس کے بقیہ روٹس کی سڑکوں کو بہتر کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ کراچی کے روٹ 4، 5, 6 اور 7 پرجلد ازجلد بسیں چلانی ہیں۔
اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ اور آپریشن منیجر این آر ٹی سی عبدالشکور نے شرکت کی ۔
Comments are closed on this story.