Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپین، 2 گرجا گھروں میں پادریوں پر چاقو سے حملہ، 1شخص ہلاک

مشتبہ شخص کوگرفتارکرلیا گیا، پولیس
شائع 26 جنوری 2023 08:50am

اسپین میں دو گرجا گھروں میں پادریوں پر چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم نے جنوبی ہسپانوی بندرگاہی شہر الجیسراس کے گرجا گھروں میں پادریوں کو نشانہ بنایا۔

ہلاک ہونے والا شخص اگلیسیا ڈی لا پالما گرجا گھر کا ایک مقدس تھا، ایک پادری کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے حملے کے محرکات ابھی واضح نہیں ہوئے۔

Spain