Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے فواد چوہدری کو تندرست قرار دیدیا

یہ احمق لوگ عمران خان کو تنہا کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری
شائع 25 جنوری 2023 10:59pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کو ڈاکٹرز نے تندرست قرار دے دیا۔

فواد چوہدری کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول پمز اسپتال کے شعبہ امراض قلب میں چیک کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں تندرست قرار دیا۔

پمز اسپتال کے احاطے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے، یہ احمق لوگ عمران خان کو تنہا کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جو بھی بولتا ہے اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے، پہلے شہباز گل، اعظم سواتی اور اب مجھےگرفتار کیا گیا۔

pti

اسلام آباد

imran khan

Fawad Chaudhry arrested