Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومتی مظالم کیخلاف فوری عدالتوں سے رجوع کریں، پرویز الٰہی کا عمران خان کو مشورہ

صرف عدالتیں ہی حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے تحفظ دے سکتی ہیں، پرویز الٰہی
شائع 25 جنوری 2023 07:27pm
عمران خان کا پرویز الٰہی کے مشوروں سے اتفاق۔ فوٹو — فائل
عمران خان کا پرویز الٰہی کے مشوروں سے اتفاق۔ فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت کی، اس دوران پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ فاشسٹ اقدامات سے اعلیٰ عدلیہ ہی تحفظ دے سکتی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے بھی عدلیہ سے انصاف ملا، لہٰذا حکومتی مظالم کے خلاف فوری عدالتوں سے رجوع کریں، صرف عدالتیں ہی حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے تحفظ دے سکتی ہیں۔ عمران خان نے پرویز الٰہی کے مشوروں سے اتفاق کیا۔

imran khan

Chaudhry Pervaiz Elahi

telephone

Fawad Chaudhry arrested