Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی کابینہ کی توشہ خانہ کا تمام ڈیٹا پبلک کرنے کی منظوری

توشہ خانہ سے متعلق وزارتی کمیٹی کی سفارشات منظور
اپ ڈیٹ 24 جنوری 2023 02:33pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کا تمام ڈیٹا پبلک کرنے کی منظوری دے دی ۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال پرتفصیلی مشاورت ہوئی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کابینہ کومعاشی صورتحال اوروزیرتوانائی خرم دستگیرنے بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ دی ۔

وفاقی کابینہ کے شرکاء نے بجلی بریک ڈاؤن پرسخت برہمی کا اظہارکیا ،وزیراعظم نے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ سے متعلق وزارتی کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کا تمام ریکارڈ پبلک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تمام ریکارڈ پبلک کرنے کے فیصلے کے بعد کون سے حکمران نے کتنے تحائف لیے کتنی رقم ادا کی سب پبلک ہوگا۔

اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم عوام سے کوئی چیز نہیں چھپائیں گے ہر معاملے میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

federal cabinet meeting