Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: عدالتی احاطے میں پسند کی شادی کرنے والوں پر فائرنگ کے 2 مقدمات درج

فائرنگ کی زد میں آنے والا پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا
شائع 24 جنوری 2023 03:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی سٹی کورٹ میں گزشتہ روز پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ کے واقعے کے 2 مقدمات درج کرلیے گئے۔

والد کی فائرنگ سے حاجرہ نامی لڑکی جاں بحق اور واجد زخمی جبکہ زد میں آنے والا عمران نامی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق ایک مقدمہ پولیس اہلکارعمران کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں انسداد دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ حاجرہ کے والد امیر جان نے سٹی کورٹ میں فائرنگ کی جس سے حاجرہ جاں بحق،واجد اور اہلکار عمران زخمی ہوا۔

دوسرا مقدمہ غیر قانونی اسلحے کے استعمال پر درج کیا گیا ہے جس میں امیر جان کو ملزم نامزد کیا گیا، متن کے مطابق واقعے میں 3 بور پستول کا استعمال کیا گیا۔

FIR

karachi city court

marrige