Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات جیل میں مشتعل قیدیوں کی ہنگامہ آرائی، پولیس کی بھاری نفری طلب

پولیس کی جوابی کارروائی سے متعدد قیدی بھی زخمی ہوگئے
شائع 23 جنوری 2023 08:57pm
ڈسٹرکٹ جیل گجرات۔ فوٹو — اسکرین گریب
ڈسٹرکٹ جیل گجرات۔ فوٹو — اسکرین گریب

ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں اور انتظامیہ کے درمیان تصادم ہوگیا۔

جیل کے اندر انتظامیہ کی جانب سے سختی کرنے پر قیدیوں احتجاج کرتے ہوئے جیل کے اندر پڑی لکڑیوں اور کچرے کو جگہ جگہ آگ لگا دی جس پر صورت حال کو قابو کرنے کے لیے پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

پولیس کے آگے آنے پر قیدیوں نے پتھراؤ شروع کردیا جس کے نتیجے میں افسران سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور پولیس کی جوابی کارروائی سے متعدد قیدی بھی زخمی ہوئے۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری جیل میں طلب کر لی گئی جس نے پوری جیل کو حصار میں لے لیا جب کہ قیدیوں کی بڑی تعداد نے جیل کی چھتوں پر چڑھ کر احتجاج کیا جنہیں قابو کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کے ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

Gujrat

Punjab police

prisoner