Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم ٹارگٹ کلر نکلا

گرفتار ملزم یوسف ارشد پپو گروہ کا اہم کارندہ ہے، پولیس
شائع 23 جنوری 2023 01:16pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

کراچی کےعلاقے لیاری کلری میں مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتارملزم ٹارگٹ کلر نکلا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم یوسف نے پاک کالونی میں مذہبی جماعت کے مقامی عہدیدار کو بھی قتل کیا تھا، جبکہ ملزم ارشد پپو گروہ کا اہم کارندہ ہے۔

ملزم نے پاک کالونی میں مذہبی جماعت کےعہدیدار کو قتل کرنے کے علاوہ اغواء اور بھتہ خوری کے درجنوں مقدمات میں ملوث ہے۔

پولیس حکام نے ملزم نے 2016 میں حاجرہ نامی لڑکی کو قتل کیا اس کے ساتھ ہی پرانا گولیمار میں اویس نامی شہری کو قتل کرچکا ہے۔

karachi

target killer

lyari