Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی پہلی مصروفیت: گندم پالیسی پر اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2023 02:57pm

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے سرکاری سرگرمیوں کا آغازکرتے ہوئے گندم پالیسی پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس آج سہ پہروزیراعلیٰ آفس میں منعقد کیا جارہا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ بننے والے پرویزالٰہی کے قریبی رشتہ دار محسن نقوی کون ہیں

حلف اٹھانے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےطلب کیے جانے والے اس پہلے اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی، سیکرٹری خوراک، ڈائریکٹر فوڈ اور کین کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

Care Taker CM Punjab

Mohsin Raza Naqvi

Wheat Policy