Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 24 گھنٹوں میں اسٹریٹ کرائمز کی 84 وارداتیں

ایڈشنل آئی جی کراچی کی وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ
شائع 22 جنوری 2023 08:50pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 84 اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے جرائم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں 84 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوئیں جن میں 5 ڈکیتیاں، 3 کار چوری، 70 موٹرسائیکل چوری اور 6 موٹرسائیکل چھیننے کی واردات شامل ہیں۔ جبکہ کورنگی میں مزاحمت پر ایک شخص رمیز زخمی ہوا۔

ایڈیشنل آئی جی نے یہ بھی بتایا کہ شہر بھر میں 3 پولیس مقابلوں میں آٹھ اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جبکہ 6 دیگرجرائم پیشہ افراد کو رنگے ہاتھ گرفتار کیا گیا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔

کارروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ، چرس، موبائل فون، گاڑیاں اور نقدی برآمد کی گئی۔

Karachi Street Crimes