استعفوں کی منظوری، عمران خان نے جوابی حکمتِ عملی تیار کر لی
حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد عمران خان نے حکومت کو جواب دینے کے لیے حکمتِ عملی تیار کر لی، عمران خان ڈاکٹرز سے اجازت ملنے کے بعد خود حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے میدان میں اتریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کے لیے پارٹی کو ہدایت کردی، انتخابی مہم میں رجیم چینج کے ساتھ مہنگائی کو ایشو بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اکنامک ٹیم کو معاشی بحران سے نکلنے کے لیے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کو بدترین معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے عمران خان قوم کو روڈ میپ دیں گے۔
چئیمین پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا ٹیم کو حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں اور مہنگائی کو ایشو بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
عمران خان نے 70 ارکان کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد رہنماؤں کو باقی استعفوں کی منظوری کے لیے ٹاسک دے دیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کراؤ ملک بچاؤ اور ڈور ٹو ڈور مہم کو مذید تیزی لانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے، عمران خان نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ انتخابات سے پہلے تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچنا چاہئے۔
Comments are closed on this story.