Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

100 سے زائد وارداتوں میں ملوث گروہ کے 5 کارندے گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے غیرقانونی اسلحہ سمیت موباٸل فونز نقدی، تین موٹر ساٸکلیں برآمد
شائع 22 جنوری 2023 09:21am
تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

کراچی پولیس نے 100 سے زائد وارداتیں کرنے والے گروہ کے 5 کارندوں کوگرفتارکرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عزیز آباد پولیس نے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کراٸم سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل گروہ کے انتہائی مطلوب 5 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان اسٹریٹ کراٸم سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا جس پرانہوں نے فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم فاٸرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرتے ہوئے چھینے ہوٸے موباٸل فونز نقدی اور چوری و چھینی ہوٸی تین موٹر ساٸکلیں برآمد کرلی ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت اسلم، احسن، انور، زبیر اور عابد کے ناموں سے ہوٸی ہے، جو متعدد تھانوں کی حدود سے 100 سے زاٸد وارداتوں میں مطلوب تھے جبکہ زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Sindh Police

Street Crimes

Karachi Crime