Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چارسدہ: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، دو اہلکار جاں بحق

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار
شائع 21 جنوری 2023 06:58pm

چارسدہ میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشتگردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔

چارسدہ میں تھانہ نستہ کی پولیس چیک پوسٹ ڈھیری زرداد پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں نے اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمی پولیس ایلکاروں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا۔

ایک زخمی پولیس اہلکار عمران کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں توڑ گیا۔ جبکہ دوسرا پولیس اہلکار رمیز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔

ڈی پی او سہیل خالد کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہو گئے۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے ایک دہشتگرد بھی زخمی ہوا ہے، مگر اس حوالے سے سرکاری ذرائع سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

charsadda

Attack on Police Station