Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں آٹا مزید مہنگا ہوگیا

آٹے کی قیمت میں دس روپے اضافہ ہوا ہے، کشمنر کراچی نے اعلامیہ جاری کردیا
شائع 21 جنوری 2023 06:41pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

آٹے کی قیمت میں دس روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت ایک 105 روپے مقرر کردی گئی، کشمنر کراچی نے سرکاری ریٹ کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

سرکاری ریٹ کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں ایکس فلور مل ریٹ 95 روپے فی کلو، آٹے کا ریٹیلر ریٹ 98 روپے اور آٹے کا ریٹیل ریٹ 105 روپے فی کلو مقرر کردیا گیا ہے۔

karachi

Flour

Flour Crisis